ہمارے ارکان کو ریسرچ کرکے بیان دینے چاہئیں، ڈاکٹر شہباز گل

ہمارے ارکان کو ریسرچ کرکے بیان دینے چاہئیں، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ اتفاق کرتا ہوں کہ ہمارے ارکان کو ریسرچ کر کے بیان دینے چاہئیں، کورونا پر بعض بیانات اس وقت کی ریسرچ کے مطابق درست تھے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا پہلے بھی فلو کی قسم تھا آج بھی فلو کی سخت قسم ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کی کہی ہوئی بات پہلے بھی درست تھی آج بھی ہے، اندرونِ سندھ و بلوچستان میں کوئی ماسک پہنا نظر نہیں آرہا، سندھ میں لاک ڈاؤن کے باوجود زمینی حقائق مختلف کیوں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو اموات اٹلی، امریکہ میں ہوئیں، پاکستان میں انشا اللّٰہ کم ہوں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زرتاج گل وزیر صحت نہیں عام شہری ہیں، زرتاج گل کو کووڈ 19 کا علم ہونا چاہیے تھا، اگر نہیں تو کوئی قیامت نہیں آگئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ جس ہسپتال میں گیا وہ جیکب آباد کا ڈسٹرکٹ اسپتال تھا، جیکب آباد ڈسٹرکٹ اسپتال کی گائنی میں چار خواتین مریضہ موجود تھیں۔ جیکب آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچی کو گدھا گاڑی پر لایا گیا تھا۔