کورونا  کیسز میں مسلسل ساتویں روز کمی ریکارڈ، چوبیس گھنٹوں میں 4471 مریض رپورٹ

 کورونا  کیسز میں مسلسل ساتویں روز کمی ریکارڈ، چوبیس گھنٹوں میں 4471 مریض رپورٹ


اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل ساتویں روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے, چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 4471 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ اکیاسی ہزار سے تجاوز کر گئی۔

چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 89 مریض دم توڑ گئے دوسری جانب ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ملک بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایس او پیز کی 6882 خلاف ورزیاں کی گئی۔ پیر کو جاری کئے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4471 کیسز رپورٹ تعداد 1 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 89 مریض جاں بحق ، اموات کی تعداد 3590 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کرونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 69 ہزار 627 ریکارڈ۔ پنجاب میں 66 ہزار 943، خیبرپختونخوا میں 21 ہزار 628 ، بلوچستان میں9 ہزار 575، اسلام آباد میں 10 ہزار 912 ، گلگت بلتستان میں 1 ہزار 288 اور آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد 845 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 30 ہزار پانچ سو سے زائد ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں ابتک 11 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 561 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، اب تک کرونا سے متاثرہ 71 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔

این سی او سی کے مطابق ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں ایس او پیز کی 6882 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، 880 مارکیٹوں, 6 انڈسٹریز, 1228 گاڑیوں کو سیل کر کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔