پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

لاہور : پاکستان میں پہلی بار پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بناتے ہوئے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس‘ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم شہریوں کی مشکلات کو آسان کرتے ہوئے بغیر کسی کاغذی کارروائی کے لمبے چکر کے بجائے صرف شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کرے گا۔

اس سسٹم کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پولیس آفیسر راولپنڈی کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نئے سسٹم سے ایسے شہری جن کا ڈرائیونگ لائسنس ایکسپائر ہوگیا ہے، وہ بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے باآسانی دوبارہ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کے تحت شہریوں کو صرف اپنا قومی شناختی کارڈ اور بینک چالان پیش کرنا پڑے گا، اس کے علاوہ انہیں کسی قسم کے دستاویزات کی ضرورت نہیں ہو گی۔