پنجاب میں میٹرک نتائج کا اعلان ستمبر میں ہو گا

پنجاب میں میٹرک نتائج کا اعلان ستمبر میں ہو گا
کیپشن: تھیوری کی بنیاد پر پریکٹیکل کے نمبر دیئے جائیں گے، راجا یاسر ہمایوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان ستمبر میں کر دیا جائے گا۔ رواں ہفتے پرچوں کی دوبارہ مارکنگ شروع ہوگی۔ تھیوری کی بنیاد پر پریکٹیکل کے نمبر دیئے جائیں گے۔

راجا یاسر ہمایوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پرچوں کی چیکنگ رکی ہوئی تھی۔ رواں ہفتے پرچوں کی چیکنگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ اجازت ملتے ہی 90 روز میں نتائج کا اعلان کر دیں گے۔ طلبہ اطمینان رکھیں، پریشان مت ہوں۔ پنجاب بھر میں 10 لاکھ سے زائد طلبہ میٹرک نتائج کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں 2 لاکھ 75 ہزار طلبہ نے میٹرک کے امتحانات دے رکھے ہیں۔ شہر میں 27 مارکنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ چیئرمین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی نے کہا ہے کہ اجازت ملتے ہی پرچوں کی مارکنگ کا کام شروع کر دیں گے۔ 90 روز سے قبل پرچوں کی مارکنگ کا کام مکمل ہو جائے گا۔