کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، مبینہ دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار زخمی

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، مبینہ دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار زخمی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہر آباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گرد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور دستی بم کا دھماکہ بھی کیا گیا جس سے سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآ مد کر لیا گیا ہے۔