کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں

کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اوٹاوا: کینیڈا نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر بحال کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی فلائٹس بھی بحال کر دی گئی ہیں تاہم بھارت پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔ 
دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ارشد ملک کے وضع کردہ ایس او پیز سے مطمئن ہونے کے بعد کینیڈین حکام کی جانب سے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت موصول ہوئی ہے۔ 
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا جو کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، ان پروازوں کیلئے بکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لوگ باآسانی نشستیں حاصل کر سکتے ہیں۔