حکومت 3 سال سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے: مولانا فضل الرحمان

حکومت 3 سال سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے: مولانا فضل الرحمان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تین سال سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اور اقتصادی ترقی کی بحالی کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاق المدارس اور جے یو آئی کو توڑنے والے اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوئے ہیں، حکومت نے بجٹ سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں ہلڑبازی کی، پی ڈی ایم اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، چند مسافروں کے اترنے سے سفر نہیں رکتا۔
پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت 3سال سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اور اقتصادی ترقی کی بحالی کے دعوے کر رہی ہے، حالیہ بجٹ اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔