ڈالر چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں مندی

ڈالر چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں مندی
کیپشن: ڈالر چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں مندی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی دیکھی گئی جبکہ سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 68 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 158روپے 19پیسے ہو گئی۔

گزشتہ 50 روز کے دوران ڈالر 5 روپے 91 پیسے مہنگا کا ہوگیا ہے۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر30پیسے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158روپے 30پیسے کا ہوگیا۔

f03c6927e747ff6d2a9a9335903787c6

اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 25.38 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے باعث 48 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی اور انڈیکس 47987.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور قدر 1 ہزار 785 ڈالر کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی تھی۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت 386 روپے کی بڑھوتری کے بعد 93 ہزار 707 روپے ہو گئی ہے۔