پرویز الٰہی کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات

پرویز الٰہی کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات
کیپشن: پرویز الٰہی کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات
سورس: فائل فوٹو

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بلاول ہاؤس پہنچ گئے۔ چوہدری پرویز الٰہی سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات  جاری ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم بات چیت کی ہے۔ 

پرویزالہٰی بلاول ہاؤس لاہور پہنچے تو سابق صدر آصف علی زرداری نے ان کا خود استقبال کیا۔

ادھروزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سابق صدر آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کہ سندھ سے بھی ایک وارداتیے لاہور پہنچے ہوئے ہیں۔ پرائے کندھوں پر بیٹھ کر آپ پنجاب کی سیاست نہیں کر سکتے۔ پیپلز پارٹی اگر پنجاب کے ووٹ چاہتی ہے تو سب سے پہلے ن لیگ کی گود سے نکلنا ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ق لیگ کی قیادت کی دوریاں چالیس سال پر محیط تھیں۔ زرداری صاحب سے اگر کوئی ذاتی حیثیت میں ملتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ قدم ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 7 مارچ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی تھی۔ 

بلاول بھٹو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت بھی مانگی تھی۔