درجہ حرارت صرف 34 ، ماسکو میں گرمی کا 120 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

درجہ حرارت صرف 34 ، ماسکو میں گرمی کا 120 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
کیپشن: روسی دارالحکومت گرمی کا 120 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
سورس: فائل فوٹو

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو میں گرمی کا 120 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جو 1901ء میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں در جہ حرارت 34.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، اس سے قبل روسی دارالحکومت میں جون 1901ء میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا تھا۔

روسی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ماسکو میں چند روز کے دوران شدید گرم موسم ریکارڈ کیا جا رہا ہے جو کہ 120 سال بعد سب سے زیادہ ہے اور گرمی میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

خیال رہے کہ موسم سرما میں ماسکو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے رہتا ہے.

ان دنوں ماسکو کے علاوہ دیگر روسی شہروں میں بھی معمول سے زیادہ گرمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کے باعث سائبیریا اور دیگر سرد علاقوں میں سیلاب اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔