ترکی میں روسی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا

ترکی میں روسی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا
سورس: file photo

انقرہ :ترکی میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے ساتھ ہی روسی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی سیاحوں کی آمد کے ساتھ ہی ترکی میں سیاحت پر چھائے بادل چھٹ گئے اور ایک بار پھر ‏ترک شعبہ سیاحت اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن حاصل کرنے جارہا ہے۔

پابندیوں میں نرمی کے بعد ترکی میں شعبہ سیاحت پھر سے عروج کی جانب گامزن ہے روس ‏سے سیاحوں کی خصوصی پرواز ترکی پہنچنے پر سیاحتی سرگرمیوں میں گہما گہمی آگئی ہے۔

روس نے گذشتہ ہفتے ترکی پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی تھیں جس کے بعد روسی سیاح ترکی ‏پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اس سال روس سے 15 لاکھ سیاحوں کی ترکی آمد متوقع ہے۔ 


ماسکو سے پہلی خصوصی پرواز 132 سیاحوں کو لے کر انطالیہ پہنچی تو گھومنے پھرنے کے شوقین ‏افراد کے چہرے کھل اٹھے۔ مسافروں کو ایئرپورٹ پر خصوصی سہولیات فراہم کی گئیں اور ایس او ‏پیز کے ساتھ انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔

ایک اندازے کے مطابق صرف منگل کے روز 44 پروازوں کے ذریعے 12 ہزار روسی سیاح ترکی آئے ہیں ۔