سندھ میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی

سندھ میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی
کیپشن: سندھ میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق  کنڑ گیس فیلڈ میں  مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ جنرل انڈسٹریز کی کیپٹو پاور 50 فیصد بند کی گئی ہے

دوسری جانب کراچی کے علاقے  ڈیفنس میں 20 انچ گیس پائپ لائن پرترقیاتی کام جاری ہے جس سے ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں رات 8 بجے سے اگلے 14 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد کام مکمل کر کے گیس کی ترسیل بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔