بائیڈن کا عمران خان سے رابطہ نہ کرنیکا فیصلہ بڑی تباہی ثابت ہو گا، امریکی سینیٹر

بائیڈن کا عمران خان سے رابطہ نہ کرنیکا فیصلہ بڑی تباہی ثابت ہو گا، امریکی سینیٹر
کیپشن: بائیڈن کا عمران خان سے رابطہ نہ کرنیکا فیصلہ بڑی تباہی ثابت ہو گا، امریکی سینیٹر
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا افغانستان سے تمام افواج نکالنے اور اس حوالے سے پاکستان سے رابطہ نہ کرنے کا بائیڈن انتظامیہ کا فیصلہ بہت بڑی تباہی ثابت ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ انہیں یہ سن کر شدید حیرت ہوئی ہے کہ صدر بائیڈن نے ابھی تک امریکا پاکستان تعلقات اور افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

7a032dda075966ae7265f23da3fc200e

لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ ہم کیسے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ پاکستان سے بات چیت کے بغیر افغانستان سے ہماری واپسی مؤثر ثابت ہو گی، بائیڈن انتظامیہ کو واضح طور پر یہ لگتا ہے کہ افغانستان میں ہمارے مسائل حل ہو چکے ہیں۔

امریکی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے تمام افواج نکالنے اور اس حوالے سے پاکستان سے رابطہ نہ کرنے کا بائیڈن انتظامیہ کا فیصلہ بہت بڑی تباہی ہو گا یہاں تک کہ یہ عراق میں کی جانے والی غلطی سے بھی بڑی غلطی ہو گی۔