پاکستانی سائنس دانوں کی کارکردگی، عالمی ادارے نے 3 ایوارڈز پاکستان کے نام کر دیے

پاکستانی سائنس دانوں کی کارکردگی، عالمی ادارے نے 3 ایوارڈز پاکستان کے نام کر دیے
کیپشن: پاکستانی سائنس دانوں کی کارکردگی، عالمی ادارے نے 3 ایوارڈز پاکستان کے نام کر دیے
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستانی سائنس دانوں کی کارکردگی کو عالمی ادارے بھی تسلیم کرنے لگے۔ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے 3 ایوارڈز پاکستان کے نام کر دیے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زرعی سائنس دانوں کو 3 ایوارڈز دے دیے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی نے پاکستانی زرعی سائنس دانوں کو زرعی تحقیق کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈز سے نوازا، یہ ایوارڈز پلانٹ میوٹیشن بریڈنگ اور بائیو ٹیکنالوجیز میں اہم کامیابیوں پر دیے گئے۔

ایوارڈز کے لیے اٹامک انرجی کے ایگری کلچر ریسرچ سینٹر ’نیو کلیئر انسٹی ٹیوٹ ایگری کلچر‘ کو منتخب کیا گیا، پی اے ای سی کے محمد کاشف ریاض خان کو ینگ سائنس دان ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

نمایاں اچیومنٹ ایوارڈ منظور حسین، کاشف ریاض، سجاد حیدر، حافظ ممتاز حسین اور نیاب کے اللہ دتہ کو دیا گیا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایوارڈز ادارے کے معیاری تحقیق، تکنیکی مہارت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ چیئرمین پی اے ای سی نے زرعی تحقیق میں کامیابیوں پر سائنس دانوں کو مبارک باد بھی دی۔