پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، قرض پروگرام بحال ہونے کے امکانات روشن

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، قرض پروگرام بحال ہونے کے امکانات روشن

اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد قرض پروگرام بحال ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ، آئی ایم ایف نے حکومت کے معاشی اقدامات سے اتفاق کر لیا ، پاکستان کے بجٹ اقدامات پر آئی ایم ایف راضی ہو گیا ۔ آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جلد جاری ہونے کا امکان ہے ۔

اس سے قبل لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا آئی ایم ایف سے بھیک نہیں مانگوں گا لیکن پھر بھی انہوں نے آئی ایم ایف سے تاریخی قرضہ لیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 4 سالوں میں پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ، عوام نے 4 سال نالائق سلیکٹڈ کو برداشت کیا ، عوام اب موجودہ حکومت کو بھی موقع دے ۔

مصنف کے بارے میں