پاکستان میں 200 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں 200 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا وائرس نے پاکستان میں ایک بار پھر  خطرے کی گھنٹی بجا دی، 200 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے تاہم گزشتہ روز کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔

 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اموات  کی مجموعی تعداد 30,384 پر برقرار ہے جب کہ نئے 204 کیسز کے اضافے کے بعد اب کل مجموعی کیسز کی تعداد  15 لاکھ 32 ہزار 470 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 300 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح1.53 فیصد  ریکارڈ کی گئی جبکہ 66 مریض  تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ روز  پاکستان میں کورونا سے مزید 108 افراد صحت یاب ہوئے اور اب صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 98 ہزار 594  ہوگئی جبکہ ملک میں فعال کیسوں کی کل تعداد 3,492 ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں اب تک 578,428، پنجاب میں 507,771، خیبرپختونخوا میں 219,818، اسلام آباد میں 135,817، بلوچستان میں 35,517، آزاد کشمیر میں 43,366 اور گلگت بلتستان میں 11,753 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پنجاب میں اب تک 13 ہزار 566 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 8 ہزار 108، کے پی میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1025، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں