بھارت میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا دی

بھارت میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا دی

نیو دہلی: بھارت میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جبکہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، بھارت میں پری مون سون سیزن میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ نے 358 افراد کی جان لے لی ۔ لاکھوں بے گھر ہوئے اور اب مون مون سیزن میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے ۔

تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی بھارت کو سیلاب کا خطرہ پیدا ہوا ، تو یہ پانی پاکستان کی طرف بہا دیا گیا جس سے آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچائی ۔ بھارتی سیاستدان آبی دہشت گردی کے نعرے لگاتے ہیں تو بھارتی میڈیا بھی ان نعروں کی تقلید کرتا نظر آتا ہے ۔

بھارتی حکومت کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ قیمتی جانیں تو سرحد کے دونوں طرف ہیں ، اس لیے ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہنا چاہیے جو جانی نقصان کا باعث بنے ۔

مصنف کے بارے میں