مسلسل اضافے کے بعد ڈالر سستا ہو گیا

مسلسل اضافے کے بعد ڈالر سستا ہو گیا

کراچی:ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگی گئی،  روپے کے مقابلے میں مسلسل اضافے کے بعد امریکی ڈالر 23 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں 211 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ریٹ نیچے آجانے کے اثرات اوپن مارکیٹ میں بھی نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 213 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 212 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم تھی۔

مصنف کے بارے میں