امریکہ: لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی، تین افراد زخمی

امریکہ: لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی، تین افراد زخمی

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے لینڈنگ گئیر پھنسنے کے باعث آگ لگی تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا اور واقعے میں کسی بڑے جانی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔البتہ واقعہ میں  تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا،  طیارے میں 126 مسافر سوار تھے۔

مصنف کے بارے میں