جمشید دستی کی اہلیہ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

جمشید دستی کی اہلیہ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے جمشید دستی کی اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دونوں شادی کے موقع پر خوش و خرم نظر آرہے ہیں، جمشید دستی نے روایتی لباس پہن رکھا ہے جبکہ ان کی دلہن نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہے۔

واضح رہے کہ جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ سے شادی کی ہے، ان کا نکاح  گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا جب کہ چند روز قبل  شادی کی تقریب ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں