مونس الہٰی کی عبوری ضمانت منظور

مونس الہٰی کی عبوری ضمانت منظور

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

لاہور کی بینکنگ کورٹ میں مونس الہٰی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے، مقدمہ درج کرنے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔


مونس الہٰی کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ محمد خان بھٹی کی اسی کیس میں عبوری ضمانت ہوچکی ہے، چوہدری مونس الہٰی بھی اسی کیس میں نامزد ہیں۔انہوں نے کہا کہ  مونس الہیٰ کی جانب سے یہ پہلی درخواست ضمانت ہے، کیس سیاسی بنیادوں پر بنا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظور کی جائے جس پر  بینکنگ کورٹ نے مونس الہٰی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

مصنف کے بارے میں