آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری

آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہیں۔


نئی جاری ہونیوالی رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے کرکٹ میں حکمرانی برقرار ہے اور وہ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ قومی کرکٹر امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے۔

ون ڈے کی باؤلنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے انگلینڈ کے کرس ووکس دوسرے اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر ہیں۔


ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے، اسٹیو اسمتھ تیسرے، بابر اعظم چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے، بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے، جسپریت بمرا تیسرے اور پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں