جب گھر پر ڈاکا پڑتا ہے تو کیا چوکیدار نیوٹرلز رہ سکتا ہے: عمران خان کی ایک بار پھر فوج پر تنقید 

جب گھر پر ڈاکا پڑتا ہے تو کیا چوکیدار نیوٹرلز رہ سکتا ہے: عمران خان کی ایک بار پھر فوج پر تنقید 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرلز کو میرا ساتھ دینا چاہیے تھا اپوزیشن کا نہیں ۔جب میری حکومت جا رہی تھی تو میرے ساتھ ہونا چاہیے تھے۔ 

عمران خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نیوٹرلز سے پوچھتا ہوں کہ جب گھر پر ڈاکا پڑتا ہے تو کیا چوکیدار نیوٹرلز رہ سکتا ہے۔ اب یا میرا ساتھ دیں یا چوروں کے ساتھ چلیں جائیں آپ نیوٹرلز نہیں رہ سکتے۔ 

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بریگیڈئیر رانجھا نے 2013 میں مسلم لیگ ن کو الیکشن مینج کرکے دیا تھا ۔ الیکشن کمیشن بھی ن لیگ سے ملا ہوا ہے اور ضمنی انتخابات میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ رکھنے کے لیے ان کا ساتھ دے رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں