پاکستان میں عسکری ادارہ اور عدالتیں سیاسی کھلاڑی ہیں، نیوٹرل کوئی نہیں پہلے ہمارے ساتھ تھے اب ان کے ساتھ ہیں: فواد 

پاکستان میں عسکری ادارہ اور عدالتیں سیاسی کھلاڑی ہیں، نیوٹرل کوئی نہیں پہلے ہمارے ساتھ تھے اب ان کے ساتھ ہیں: فواد 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو فون آ رہے ہیں کہ آپ پی ٹی آئی کی ٹکٹ نہ لیں۔ پاکستان میں عسکری ادارہ اور عدالتیں نیوٹرل نہیں ہیں بلکہ یہ سیاسی کھلاڑی ہیں ۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ ملک کی تاریخ رہی ہے کہ جب بھی حکومت گئی ہے 90 فیصد میں یہ ہوتا ہے کہ فوج اور عدلیہ ایک ہوتی ہیں جس کی وجہ سے حکومت چلی جاتی ہے۔ پہلے عسکری ادارہ ہمارے ساتھ تھا اب موجودہ حکومت کے ساتھ ہے۔ 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 9 جون کو میری عسکری اداروں کے عہدیداروں سے ملاقات ہوئی ہے وہاں سیاسی باتیں بھی ہوئیں۔ میرا ان سے اچھا تعلق ہے اور میں ان کا شکر گزار ہوں کہ وہ میری عزت کرتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں