پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت کے اعتراضات مسترد

پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت کے اعتراضات مسترد

بیجنگ: بھارت کو سی پیک کے آزاد کشمیر سے گزرنے پر اعتراض ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ بھارت 'ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ کے حوالے سے عملی سوچ اپنائے کیونکہ سلامتی کونسل کی قرار داد میں تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں اور منصوبے کی سیکورٹی کے لیے ضروری تقاضے پوری کریں۔

سلامتی کونسل کی یہ قرارداد 17 مارچ کو منظور کی گئی۔ چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت دنیا کے مختلف خطوں میں چھ اقتصادی راہداریاں تعمیر کر رہا ہے جن میں سی پیک بھی شامل ہے۔

جس کے لیے چین نے پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور گوادر پورٹ سے چینی صوبے سنکیانگ تک راہداری تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں