موسیقار نثار بزمی کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے

موسیقار نثار بزمی کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور: موسیقار نثار بزمی نے یکم دسمبر 1924 کو نصیر آباد ممبئی میں سید قدرت علی کے گھر جنم لیا۔ انہوں نے 1939 میں آل انڈیا ریڈیو سے بطور آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 1944 میں ڈرامہ نادر شاہ درانی کے گیتوں کو موسیقی سے سنوارا جو ممبئی ریڈیو سٹیشن سے نشر ہوا۔ انہوں نے پہلی بار 1946 میں بھارتی فلم جمنا پار کیلئے میوزک کمپوز کیا اور اپنا نام سید نثار احمد سے نثار بزمی رکھ لیا۔

انہوں نے چالیس کے قریب بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ نثار بزمی 21 جون 1962 کو ہجرت کر کے پاکستان آ گئے۔ ابتدائی قیام انہوں نے کراچی میں رکھا اور پاکستان میں پہلا گیت فلم "ایسا بھی ہوتا ہے" کیلئے کمپوز کیا۔

نمائش کے اعتبار سے ان کی پہلی فلم ہیڈ کانسٹیبل ہے جو 1964 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔ انہوں نے 66 پاکستانی فلموں میں موسیقی دی۔ ان کے کیریئر کی آخری فلم 'ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ' تھی۔ نثار بزمی 22 مارچ 2007 کو 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں