سنیل گروور ہی نہیں چندن پر بھارکراور علی اصغر نے بھی کپل شرما چھوڑ دیا؟

سنیل گروور ہی نہیں چندن پر بھارکراور علی اصغر نے بھی کپل شرما چھوڑ دیا؟

ممبئی: کپل شرما کے جہاز میںجھگڑے کے بعد سنیل گروور تو سیٹ پر نظر نہیں آہے مگر اب نئی خبر سننے میںآئی ہے کہ کپل شرما کے شو کی شوٹنگ کےلیے علی اصغر اور چندن پر بھارکر نے بھی حصہ نہیں لیا۔
سنیل گروور نے اس سے پہلے کپل کی ٹویٹ کے جواب میںبہت کچھ کہہ دیا تھا ۔جبکہ چندن نے کہا ہے کہ ” ہاں ، میں بھی آج کپل کے ساتھ شوٹنگ میں حصہ نہیںلے رہا،انہوںنے شوٹنگ کے لیے ان کا فون آیا تھا مگر میں نے انکار کر دیاہے ۔ میںنے کہا کہ میں ابھی دستیاب نہیں ہو ں“۔

گزشتہ روز سنیل گروور ”ڈاکٹر گولاٹی “ بھی بول پڑے ہیں ، ان کا کہناہے کہ ” میری ایک ہی نصحیت ہے کہ دوسروں کو انسان سمجھوجانور نہیں ،ہم تمام کامیاب انسان نہیں ہیںنہ ہی ٹیلنٹڈ اور اگر تمام تمھاری طرح اگر سارے ہوگئے تو کون کس کی عزت کرے گا۔اسلیے ان لوگوں کی عزت کرو“۔
سنیل گروور کے اس بیان کے بعد سنیل گروور کی واپسی کا راسطہ ختم ہو گیاہے۔