میگا کرپشن کیس، خالد لانگو کی علاج سے متعلق درخواست منظور

میگا کرپشن کیس، خالد لانگو کی علاج سے متعلق درخواست منظور

کوئٹہ: میگا کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو ایمبولینس میں لایا گیا۔ گزشتہ سماعت پر میر خالد لانگو کے وکیل نے موکل کے علاج کی درخواست دی تھی اور آج احتساب عدالت نے اسے منظور کرتے ہوئے خالد لانگو کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔


سماعت کے دوران نیب کے گواہان پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے نیب حکام کو دوبارہ کیس کے گواہان پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ میگا کرپشن کیس کی سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

نیوویب ڈیسک< News Source