کھلاڑیوں پر کرپشن الزامات اور وزیراعظم کیلئے منی لانڈرنگ کرنیوالوں پر نوازشات: عمران خان

کھلاڑیوں پر کرپشن الزامات اور وزیراعظم کیلئے منی لانڈرنگ کرنیوالوں پر نوازشات: عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ جب وزیراعظم کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے کو انعام کے طور پر نوکری دی گئی ہے تو پھر کرپشن کے الزام پر کھلاڑیوں کو برُا بھلا کیوں کہا جا رہا ہے۔

6d0dd8aece558606b7f018fbf4995699

انہوں نے کہا الیکشن فِکس کرنے والے سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا۔

واضح رہے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں شرجیل خان، شاہ زیب حسن، محمد عرفان اور خالد لطیف نے اپنے بیانات ایف آئی اے کو ریکارڈ کرا دیئے ہیں جبکہ ناصر جمشید ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہیں کرا سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں