مقبوضہ جموں کشمیر: انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم، درجنوں کشمیری گرفتار

مقبوضہ جموں کشمیر: انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم، درجنوں کشمیری گرفتار

سری نگر: مقبوضہ جموں کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری کر دی۔ قابض فوج کے بھارت کے آئندہ نام نہاد پارلیمانی انتخابات سے قبل سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام اور بانڈی پورہ کے اضلاع میں گھروں پر چھاپے مار کر کشمیری نوجوانوں اور معمر افراد سمیت 3 درجن سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔ سیکڑوں کشمیریوں نے ضلع کولگام میں گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک بلاک کر دی۔

بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا بے دریگ استعمال کیا۔ دوسری جانب تحریک حریت جموں و کشمیر اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نعیم احمد خان کو سرینگر کے ہوائی اڈے پر گر فتار کر لیا گیا جبکہ حریت رہنماؤں نے سرینگر میں نام نہاد پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی۔

کشمیریوں میں انتخابات مخالف پوسٹر اور پمفلٹ تقسیم کیے۔ ان سے انتخابی ڈھونگ سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں