انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے لاکھوں ٹوئیٹر اکاونٹس معطل

انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے لاکھوں ٹوئیٹر اکاونٹس معطل

نیو یارک: ٹوئیٹر نے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے چھ لاکھ سے زائد اکاونٹس معطل کر دیے ہیں۔ ٹوئیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اکاونٹس کی معطلی کا عمل دو ہزار پندرہ کے وسط سے شروع کیا گیا تھا۔

اس دوران 6 لاکھ 30 ہزار اکاونٹس معطل کیے گئے جبکہ سال 2016 کے آخری چھ ماہ کے دوران تقریباً تین لاکھ 75 ہزار مشتبہ اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹوئیٹر نے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے پوسٹ کئے گئے متنازع مواد کو ہٹانے کے لئے قانونی درخواستوں کی وصولی شروع کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں