سابق کرکٹرز کے نام پر بلائی گئی کانفرنس میں پی سی بی ملازمین ہی شریک

 سابق کرکٹرز کے نام پر بلائی گئی کانفرنس میں پی سی بی ملازمین ہی شریک

لاہور: پی سی بی کی جانب سے کرکٹ کی بہتری کے لیے ایک اور ڈرامہ رچا لیا گیا۔ سابق کرکٹرز کے نام پر گول میز کانفرنس تو منعقد کی گئی لیکن اس میں کرکٹ بورڈ کے ملازمین ہی نے شرکت کی۔ چیئرمین شہریار خان کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کے چیف انضمام الحق، ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی مدثر نذر، این سی اے کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد، شکیل شیخ، کامران خان، محمد انیس، عزیز الرحمان، احسن رضا، بشیر کاردار اور رانا نوید الحسن شریک ہیں۔

نوید الحسن وہی سابق کھلاڑی ہیں جن کا نام بنگلہ دیش پریمئیر لیگ 2012 میں بڑے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شامل تفتیش رہا۔ گول میز کانفرنس کا مقصد سابق کھلاڑیوں سے کرکٹ کی بہتری کے لیئے صلاح مشورہ کرنا تھا لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

سابق کپتان وسیم اکرم، رمیز راجہ اور وقار یونس بیرون ملک ہونے کیوجہ سے حصہ نہ لے سکے۔ دوسری جانب لیجنڈ سابق کپتان جاوید میانداد اور سرفراز نواز کو مدعو ہی نہیں کیا گیا تاہم چیئرمین شہریار خان بورڈ کے ملازم اور سابق کھلاڑیوں سے مشورے لیں گے۔ کراچی میں بھی اسی نوعیت کا پروگرام فلاپ ہو چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں