اگر آپ کے نام کا مطلب "خوشی" بنتاہے تو یہ سہولت مفت حاصل کریں

اگر آپ کے نام کا مطلب

دبئی کو دنیا بھر میں جہاں اونچی عمارتوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے وہیں مختلف مواقعوں پٌر نئی پیشکشوں کی وجہ سے بھی جانا جاتاہے ۔گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں رواں سال کو فلاحی کام کرنے کا سال قرار دیا گیاہے جس کامطلب ہے کہ ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق کسی دوسرے کی مدد کرے گا اور اسی حوالے سے ریاست میں ہر شخص اور کمپنی کسی دوسرے کی مدد کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق اسی حوالے سے دبئی کا ایک ہوٹل انتہائی انوکھی ترین پیشکش لے کر سامنے آیاہے ،دبئی کے’رووہوٹلز‘ نے اعلان کیاہے کہ وہ شخص جس کے نام کا مطلب دنیا کی کسی بھی زبان میں ’خوشیاں ‘ ہے وہ ہمارے ہوٹلز میں ایک رات مفت میں ٹھہر سکتاہے ۔دبئی کے ہوٹلز کی جانب سے آفر صرف پہلے 20افراد کیلئے دی گئی ہے ۔