کینیڈا کی جانب سے کھیلنا بہترین فیصلہ ہے: سکاٹ آرفیلڈ

کینیڈا کی جانب سے کھیلنا بہترین فیصلہ ہے: سکاٹ آرفیلڈ

گلاسگو: برنلے کے مڈ فیلڈر سکاٹ آرفیلڈ نے کہا ہے کہ کینیڈین ٹیم کی جانب سے کھیلنا ایک بہترین فیصلہ تھا جس سے مطمئن اور خوش ہوں۔ خیال رہے کہ 28 سالہ آرفیلڈ سکاٹ لینڈ کی جانب سے اںڈر 19، انڈر 21 اور بی لیول کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

سکاٹ آرفیلڈ کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ کا شہری ہونے کی حیثیت سے میری خواہش تھی کہ میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی کروں لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ میرا کیریئر مجھے دوسری جگہ پر لے گیا۔

آرفلیڈ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ فیصلہ میرے اور میرے خاندان کیلئے بہترین ہو گا۔ مجھے امید ہے کہ کینیڈا میرے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں