سلمان خان 44کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کر نے والے واحد اداکار

سلمان خان 44کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کر نے والے واحد اداکار

ممبئی: سلو بھائی اپنے ایکشن اور ہمدردانہ رویوں کے حوالے سے تو شہرت رکھتے ہی ہیں لیکن اب حکومت بھی سلو بھائی سے بہت خوش ہے کہ سلمان خان وہ بھارتی اداکار ہیں جو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں .


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اداکاراکشے کمار اور ہریتھک روشن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2016 اور2017 کے 15 مارچ تک سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔ اداکار نے گزشتہ سال اوررواں سال 15 مارچ تک 44 کروڑسے زائد ٹیکس دیا، گزشتہ سال ان کی جانب سے 32 کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کیا گیا تھا جب کہ اس حساب سے اداکار کی کمائی میں گزشتہ سال کی مناسبت سے 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


سلمان خان کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والوں میں اداکار اکشے کمارکا دوسرا نمبر ہے جنہوں نے 29 کروڑ سے زائد کا ٹیکس دیا جب کہ گزشتہ سال ان کی جانب سے 30 کروڑ کا ٹیکس دیا گیا تھا۔ تیسرے نمبرپراداکارہریتھک روشن ہیں جنہوں نے 25 کروڑ سے زائد ٹیکس دیا۔ اداکاراو¿ں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور شامل ہیں۔
دوسری جانب کامیڈئین اداکارکپل شرما کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو خوب حیران کیا جہاں ان کی کمائی میں گزشتہ سال کی مناسبت سے 26 فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاناما پیپرزمیں مبینہ نام ہونے پراداکارشا ہ رخ خان، امیتابھ بچن اور اداکارہ ایشوریا رائے کی کمائی ظاہرنہیں کی گئی ہے۔