جنوبی وزیرستان، بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے پر 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی

جنوبی وزیرستان، بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے پر 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی

جنوبی وزیرستان: اسکاؤٹ فورس کے دو جوانوں نے دھرتی ماں کی حفاظت کرتے ہوئے جان نچھاور کر دی۔ ذرائع کے مطابق اسکاؤٹ فورس کے اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ انگور اڈا بارڈر کے قریب گاڑی بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیںفورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، ایف سی میجر اور اہلکار شہید

زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو  گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں