پنجاب یونیورسٹی میں حالات بدستور کشیدہ، پولیس کی بھاری نفری تعینات

پنجاب یونیورسٹی میں حالات بدستور کشیدہ، پولیس کی بھاری نفری تعینات

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں دوسرے روز بھی کشیدگی جاری ہے۔ دونوں طلبا تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کا اعلان کیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کسی بھی گروپ کو ریلی کی اجازت نہیں دی جس کے باعث ایک گروپ نے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ پ

ولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے تصادم کی انکوائری کے لیے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جس کے سربراہ سیکرٹری ایچ ای سی ہوں گے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈی آئی جی حیدر اشرف، وی سی ڈاکٹر ظفر معین اور ایس پی اقبال ٹاون عمر فاروق شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں