سینیٹ میں 28 ویں ترمیم کی منظوری التوا کا شکار ہو گئی

سینیٹ میں 28 ویں ترمیم کی منظوری التوا کا شکار ہو گئی

اسلام آباد: فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق 28 ویں ترمیم کی منظوری التوا کا شکار ہو گئی۔ وزیراعظم نواز شریف کے ایوان سے جاتے ہی کئی سینیٹرز بھی چلے گئے۔ راجہ ظفرالحق نے بل پر بحث منگل تک ملتوی کرنے کی تجویز دے دی۔

آئینی ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے ایوان میں مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کیا گیا۔

دو تہائی اکثریت کے لیے 70 ارکان کی ضرورت تھی جبکہ ایوان میں 58 ممبران موجود تھے۔ چئیرمین سینٹ نے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں