جو پورے پاکستان کا حال ہے وہی سندھ کا بھی حال ہے،وزیراعلیٰ سندھ

جو پورے پاکستان کا حال ہے وہی سندھ کا بھی حال ہے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکامی کا اعتراف کر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو پورے پاکستان کا حال ہے وہی سندھ کا بھی حال ہے۔

وزیرا علٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو ساف پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے پچاسی فیصد پانی آلودہ ہے وہ کورنگی روڈ کراچی میں سندھ انسٹی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے نئے سینٹر کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کا حال ہے وہی سندھ کا حال ہے۔

وزیرا علٰی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ آدھے بچوں کی تعداد غذائی کمی کا شکارہے انہوں نے کہا مردم شماری کے بارے میں کہا کہ اس حوالے سے خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکا ہوں لیکن مثبت جواب نہیں ملا۔

مہرا النساء میڈیکل سینٹر کی اففتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرا علٰی نے ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ادیب رضوی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں پیٹ سی ٹی اسکینر سروس کے لئے ابھی چیک لکھ کر دینے کو تیار ہیں آپ آج سے کام کا آغاز کریں وزیر اعلٰی نے مہر النساء میڈیکل سینتر کا دورہ بھی کیا۔

مصنف کے بارے میں