حامد سعید کاظمی اڈیالہ جیل سے رہا

حامد سعید کاظمی اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی: سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے جیل میں کوئی سہولت نہیں دی گئی عام قیدی کی طرح رکھا گیا۔ ملتان پہنچ کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا میرے خلاف عدالت میں کسی نے کوئی الزام نہیں لگایا۔ موجودہ فیصلے نے میرا اعتماد بحال کیا۔ میری نیک نامی پر لگے داغ دھل گئے ہیں۔

20 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں سپیشل جج سینٹرل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سعید کاظمی سمیت کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل اور آفتاب الاسلام کو بھی بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے سپیشل جج سینٹرل نے حج کرپشن کیس میں سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جسے انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں