قرض خواہوں سے پریشان شہری نے پولیس کو دیکھ کر خودکشی کر لی

قرض خواہوں سے پریشان شہری نے پولیس کو دیکھ کر خودکشی کر لی

کراچی: قرض خواہوں سے پریشان شہری نے پولیس کے خوف سے عمارت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کا رہائشی کلیم نامی شخص ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرتا تھا اور اسے کاروباری خسارے کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا۔کلیم کے گھر میں تنازعات بھی چل رہے تھے ،اور قرض خواہ بھی اپنی رقم کی وصولی کے لیے مسلسل دباوڈال رہے تھے۔
کلیم نے چند روز قبل دوسری شادی بھی کر لی تھی آج کلیم کی چند افراد سے پیسوں کے معاملے پر لڑائی بھی ہوئی تھی اس واقعے کے کچھ دیر بعد مردم شماری کی ٹیم علاقے میں آئی تو ان کے ساتھ پولیس اہلکار کی ٹیم بھی موجود تھی۔کلیم نے یہ سمجھا کہ پولیس اسکی گرفتاری کے لیے آگئی ہے اور یہ دیکھ کر اس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی اور پھر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا