100 سربراہان مملکت کی بااثر صاحبزادیوں کی فہرست میں مریم نواز دوسرے نمبر پر

100 سربراہان مملکت کی بااثر صاحبزادیوں کی فہرست میں مریم نواز دوسرے نمبر پر

لندن: برطانوی جریدے بی بی سی نے 100 سربراہان مملکت کی بااثر صاحبزادیوں کی فہرست جاری کر دی۔ فہرست میں وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بی بی سی کے مطابق مریم نواز نے 2013ء کے انتخابات میں اپنے والد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ فہرست میں امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ پہلے نمبر پر ہیں۔ پہلے نمبر امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ہیں اور اب وہ وائٹ ہاؤس میں بھی کام کرنے جا رہی ہیں جہاں انہیں ایک دفتر بھی دیا جائے گا۔

ایوانکا امریکی انتظامیہ کے مرکز ویسٹ ونگ میں کام کریں گی تاہم ان کے عہدے کا کوئی سرکاری نام نہیں ہو گا اور نہ ہی انھیں اس کی تنخواہ ملے گی۔ 35 سالہ ایوانکا کو خفیہ معلومات تک رسائی حاصل ہو گی۔

جنوری میں صدر ٹرمپ کی تقرری کے بعد سے ایوانکا بین الاقوامی رہنماؤں کے ساتھ صدر ٹرمپ کی ملاقاتوں میں شامل رہی ہیں جن میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں۔ تیسرے نمبر پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن‎ کی بیٹی راک اینڈ رول ڈانسر یکٹرینا ہیں جو ماسکو میں رہتی ہیں۔چوتھے نمبر پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی بیٹی ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں