قتل کے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

قتل کے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

ملک وال: ایڈیشنل سیشن جج ملک وال اعجاز احمد بٹر نے قتل کے دو مقدمات کا فیصلہ سنا تے ہوئے ایک مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا جبکہ عدم ثبوت پر دوسرے کو بری کر دیا.

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملک وال اعجازا حمد بٹر نے قتل کے دو مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے تھانہ گوجرہ کے مقدمہ نمبر110/15میں ملوث ملزم تنویر عرف لٹو کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ مقدمہ میں نامزد چار افراد کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا.

ملزم تنویر عرف لٹو نے 2015میں تھانہ گوجرہ کے علاقہ بوسال میں شمریز نامی نوجوان کو قتل کیا تھا ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے تھانہ ملک وال کے مقدمہ قتل 519/11میں نامزد ملزم بلال احمد کو عدم ثبوت کی بناء پر بر ی کر نے کا حکم دے دیا.

مصنف کے بارے میں