سینٹرل جیل کراچی میں ذوالفقاربھٹو کی برسی کیلئےبھتہ وصولی کا انکشاف

سینٹرل جیل کراچی میں ذوالفقاربھٹو کی برسی کیلئےبھتہ وصولی کا انکشاف

کراچی: سینٹرل جیل کراچی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے لئے بھتہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ قیدیوں سے 5، 5 ہزار روپے وصولی کے لئے دباؤ بڑھایا جارہا ہے.جیل میں قید جیالے مشتاق کریم کی اہلیہ نے بچے فروخت کرنے کی دھمکی دے دی.

تفصیلات کے مطابق کراچی جیل میں  ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے لئے قیدیوں سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ انکشاف اس وقت ہوا جب جیل میں قید ایک قیدی مشتاق کریم کی اہلیہ نے واویلا مچایا کہ پیسے دینے کی استطاعت نہیں ہے لیکن ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا کہ بھتہ دیا جائے ۔واویلا کرنے والی عورت کا نام میمونہ مشتا ق ہے ۔میمونہ مشتاق کا شوہر مشتاق کریم بخش جیل میں ہے۔ اور تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ سینٹرل جیل میں خان محمد چاچڑ نامی شخص نے بھٹو کی برسی منانے کے لئے قیدیوں پر 5، 5 ہزار روپے دینے لے لئے دباو بڑھانا شروع کردیا۔ نہ دیا تو بند وارڈ کی دھمکی بھی سنا دی ۔ اپنوں کی ستائی فریاد لے کر نیو نیوز کے دفتر پہنچ گئی.
میمونہ مشتاق نے بتایا کہ وہ سینٹر سعید غنی کی پڑوسی ہے ہم غریب لوگ ہیں بھٹو کی برسی کے لئے پیسے نہیں ہیں ۔ اگر برسی کیلئے پیسے دینا زادہ ضروری ہے تو پھر میں اپنے بچوں کو فروخت کر دیتی ہوں ۔ میمونہ مشتاق نے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے بھتہ طلبی کا نوٹس لینے کی اپیل کردی.