جارج کلونی نے 87 سالہ مداح کی خواہش پوری کر دی

جارج کلونی نے 87 سالہ مداح کی خواہش پوری کر دی

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے اپنی87 سالہ مداح سے ملاقات کر کے اس کے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کر دیا۔ جارج کلونی اپنی مداح سے ملنے خصوصی طور پر لندن گئے اور اس کے گھر میں اس سے ملاقات کی۔

جارج کلونی نے انسٹاگرام پر اپنی اس مداح کے ساتھ تصویر بھی جاری کی ہے۔ اداکار نے کہا کہ وہ اپنی مداح سے اس کی سالگرہ کے دن ملے تاکہ اس کی سالگرہ کی خوشیوں کو مزید دوبالا اور یادگار بناسکیں۔

مداح کی انہیں اپنے گھر پر دیکھ کر خوشی کی انتہا نہ رہی اور آبدیدہ ہو گئی۔ اس موقع پر اس کاکہنا تھا کہ انہوں نے اس سے مل کر اس کا دیرینہ خواب پورا کیا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہے۔

مصنف کے بارے میں