ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر ایران کا سخت ردعمل سامنے آگیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر ایران کا سخت ردعمل سامنے آگیا

تہران: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نوروز کے پیغام میں توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی قوم کی تہذیب اور تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اس لئے ہماری قوم دنیائے سیاست میں نئے قدم جمانے والے ایک لیڈر کی احمقانہ باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کی توہین کرنے والے لیڈر کی تاریخ، سیاسی اور سفارتکاری صرف دوسو اسی حروف تک محدود ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوروز کی مبارک باد دینے کے پیغام کا بہانہ بنا کر ایرانی قوم کو توہین آمیز بیان سے نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو، جو عراق اور شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں خاص طور سے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف مہم میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے، دشمن فوج قرار دیا ہے۔