آئی پی ایل میں بھی اس بار ڈی آر ایس کا استعمال ہو گا

آئی پی ایل میں بھی اس بار ڈی آر ایس کا استعمال ہو گا

نئی دہلی: پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی سے بھرپور میچز جاری ہیں ۔ لاہور میں دو میچز کے بعد کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو ہو گا ۔پاکستان سپر لیگ میں امپائرنگ کا معیار تو کچھ خاس نہ تھا لیکن ڈی آر ایس کی وجہ سے پورے ایونٹ میں کوئی کھلاڑی امپائرز کے عتاب کا شکار نہیں بن سکا ۔ پی ایس ایل میں ڈی آر ایس کے استعمال کو دیکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار آئی پی ایل میں بھی ڈی آر ایس کا استعمال کیا جائے ۔

ہی بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ کی 3 فرنچائزز نے آئی پی ایل سے مدد لی
 
 آئی پی ایل نے پی ایس ایل کی نقل کرتے ہوئے اس بار ایونٹ میں ڈی آر ایس کا استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا نے تصدیق کی کہ ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔رواں برس کے ایڈیشن میں ڈی آر ایس کے استعمال کیلیے دسمبر میں وشاکھا پٹنم میں ایک میٹنگ ہوئی تھی، جس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ 10 امپائرز کو آئی سی سی کے امپائرز کوچ ڈینس برنس اور آسٹریلیا کے پال رائفل نے ڈی آر ایس پر بریفنگ دی تھی۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں