اپریل میں پٹرول مزید 3 سے 4 روپے لٹر مہنگا ہونے کا خدشہ

اپریل میں پٹرول مزید 3 سے 4 روپے لٹر مہنگا ہونے کا خدشہ

لاہور: اپریل کا مہینہ عوام کی جیبوں پر بھاری پڑ سکتا ہے کیونکہ خام تیل اور ڈالر مہنگا ہونے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 3 سے 4 روپے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر مہنگا ہونے سے حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے کا اضافہ کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: 'ملک کو اندھیروں سے نکالنے اور ایٹمی دھماکے کرنے والا پیشیاں بھگت رہا ہے'

مارچ سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور امریکی ڈالر 67 ڈالر اور برطانوی خام تیل کی قیمت 69 ڈالر سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ دوسری جانب رواں ماہ روپیہ ڈالر کے مقابلے 5 فیصد گھٹ چکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت 115 روپے پر لے جانے کا حکومت نے خود فیصلہ کیا، مشیر خزانہ

ماہرین کے مطابق ڈالر اور خام تیل کی قیمت میں اضافے سے آئندہ ماہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور ہو گی جس کا حتمی فیصلہ 31 مارچ کو کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ حکومت اگست 2017 سے اب تک پیٹرول 21 روپے اور ڈیزل 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کر چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں