ویسٹ انڈیز نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائی کر لیا

ویسٹ انڈیز نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائی کر لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی آفیشل ٹوئٹر

ہرارے: ونڈیز نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

دو مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن اور کرکٹ کی دنیا میں کالی آندھی کے نام مشہور ٹیم ونڈیز گزشتہ کچھ عرصے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کھلاڑیوں اور بورڈ کے مابین تلخ تعلقات کا اثر ٹیم پر پڑ رہا ہے اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ونڈیز 2019 کے ورلڈ کپ کیلئے ڈائریکٹ کوالیفائی نہ کر پایا ،2019 کا ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ونڈیز کو ورلڈ کپ کوالیفائی راونڈ کھیلنا پڑا۔

کوالیفائی راؤنڈ زمبابوے میں ہوا جس میں زمبابوے، ونڈیز ، افغانستان ، آئر لینڈ ،سکاٹ لینڈ اور یو اے ای سپر سکس میں جگہ بنا سکی ۔ سپر سکس میں ونڈیز نے 5 میچز کھیل کر چار میں فتح اپنے نام کی اور اس طرح ونڈیز نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

ونڈیز کی ورلڈ کپ 2019 میں انٹری کا اعلان آئی سی سی نے بذریعہ ٹوئٹر کیا

c93a34eb6cd8c6285ad6e38ab790a126

جہاں ونڈیز نے 2019 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے وہیں پر اس ٹیم نے ایونٹ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔

17d7b270e747347467e597cc71fb80d3

ونڈیز ایسی ٹیموں میں ایک جو کبھی بھی خلاف توقع کارکردگی دکھا سکتی ہے ۔2017 کا ٹی 20 ورلڈ کپ کون بھول سکتا ہے جس میں کالوس بریتھویٹ نے انگلینڈ کے کرس ووکس کو آخری اوور میں چار چھکے جڑ کر ونڈیز کو ورلڈ چیمپیئن بنوایا تھا۔

 
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں