نیب کے کالے قانون کو نہ ماننے کے باوجود پیش ہوں گا، سعد رفیق

نیب کے کالے قانون کو نہ ماننے کے باوجود پیش ہوں گا، سعد رفیق

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نیب میں پیشی کے لئے نئی تاریخ مانگ لی۔ کہتے ہیں آج نیب لاہور نے بلایا تھا تاہم اسلام آباد میں سرکاری مصروفیات ہیں کیونکہ آج چینی سفیر کے ساتھ طے شدہ ملاقات ہے اور نیب کو اگلی تاریخ کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ نیب سے تعاون بھی کروں گا اور تفصیلات بھی دوں گا جبکہ نیب نے پیراگان سوسائٹی کے حوالے سے پوچھا ہے جو سوالات پوچھے گئے ان کے جواب دوں گا۔

مزید پڑھیں: 'ملک کو اندھیروں سے نکالنے اور ایٹمی دھماکے کرنے والا پیشیاں بھگت رہا ہے'

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے کالے قانون کو نہ ماننے کے باوجود پیش ہوں گا۔ میں اور میرا بھائی بھِی نیب لاہور میں تفصیلات جمع کرائیں گے۔

وزیر ریلوے نے الزام عائد کیا کہ نیب میں مشرف دور کی بھرتی والے لوگ بیٹھے ہیں اور کوئی احتساب نہیں ہو رہا ہے بلکہ احتساب کے نام پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہاں پر احتساب کے نام پر لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے چاہے ہمارا دور تھا یا کوئی اور اس ملک میں کبھی شفاف احتساب نہیں ہوا۔ نیب کا یہ کالا قانون ہے اور اسے ہم نے ہمیشہ کالا قانون ہی کہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

یاد رہے قومی احتساب بیورو(نیب) نے آج وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور 26 مارچ کو ان کے بھائی سلمان رفیق کو طلب کیا تھا۔ سلمان رفیق کوپنجاب حکومت کی کمپنیز میں کرپشن کے حوالے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں